ابنا: انہوں نے انٹرفیکس نیوز ایجینسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایران اور سعودی عرب کی سیاسی حالت کے مد نظر جینوا عالمی کانفرنس میں ان کا شریک ہونا بہت اہم ہے۔ واضح رہے کہ سات مئی کو ماسکو میں روس اور امریکا کے درمیان شام کے متعلق جینوا میں عالمی کانفرس کے انعقاد پر اتفاق ہوا تھا۔ حال ہی میں 13 گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کے دوسرے سربراہی اجلاس میں شریک ہونے کے لئے روس کے سفر پر گئے عراقی وزیر اعظم نے امریکا اور روس کی پہل کے لئے اپنے ملک کے حمایت کا اعلان کیا تھا۔ منگل کو ہی برونئی میں ایشیائی سیکورٹی سربراہی کانفرنس کے موقع پر روسی وزیرخارجہ سرگئی لاورف سے ملاقات کے بعد امریکا کے وزیرخارجہ جان کیری نے بحران شام کے حل کے لئے جلد ہی ایک عالمی اجلاس کے انعقاد کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔ ......./169
2 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436550
عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے تاکید کی ہے کہ جینوا عالمی کانفرس میں ایران اور سعودی عرب شریک ہوں۔